تبصرہ (جنت کے راستے)

  کتاب: "جنت کے راستے"

مصنفہ: حفصہ محمد فیصل

ایوارڈ: صدارتی ایوارڈ یافتہ

بچوں کے لیے لکھنے کی صفت بھی کم ہی لوگوں میں پائی جاتی ہے کیوں کہ بچوں کے لیے لکھنا عمومی طور پر مشکل سمجھا جاتا کیوں کہ بچوں کی سمجھ بوجھ کے مطابق تحریر کرنا خاصا دشوار کام ہے لیکن یہ کام حفصہ فیصل صاحبہ اچھے سے جانتی ہیں ان کے قلم میں ایسی روانی جو بچوں کی اندرونی کیفیات اور ظاہری ساخت کو سمجھ کر اس کے مطابق تحریر کرتی جو پڑھنے والے خواہ بچے ہوں یا بڑے دونوں کی یاداشت کا حصہ بن جاتی ہیں ۔

مصنفہ کا تعارف:

حفصہ محمد فیصل صاحبہ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ جن کے قلم کا اصل مقصد بچوں کے لیے لکھنا ہے۔ 2002 سے سلسلہ جاری ہوا اور 2009 سے یہ باقاعدہ طور پر اس کا آغاز کیا اور 2016 میں تواتر کے ساتھ 3 سال ایکسپریس کے لیے کئی کالم لکھے اور شائع ہوئے ۔مختلف اخبارات کے ساتھ ساتھ رسائل وغیرہ میں بھی ان کی تحاریر شائع ہوئی اور کتب لکھنے کا شرف بھی حاصل کیا۔

اعزازات: 

بچوں کی کہانیوں پر ساتھی ایوارڈ ، گلستان ایوارڈ اور دعوۃ اکیڈمی اطفال کے کیش ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔ اس کتب کے علاوہ بھی "باتیں اعضاء کی" اور "نیکی کا پھول" جیسی بہترین کتب لکھنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

اللّٰہ پاک مصنفہ کے قلم میں مزید روانی اور جدت پیدا فرمائے۔آمین

کتاب کا تعارف:

نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے

 اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

"جنت کے راستے" ایک شاندار کتاب ہے جو بچوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری سنتوں سے روشناس کراتی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف دینی معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ بچوں کی تربیت کے لیے بھی ایک بہترین وسیلہ ہے۔

کتاب کی خصوصیات:

ہر باب میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کی وضاحت کی گئی ہے، جو بچوں کے لیے آسان اور سمجھنے میں مددگار ہے۔

 نثر کا حسین امتزاج:

مصنفہ نے اپنی تحریر میں  نثر کا خوبصورت امتزاج پیش کیا ہے، جس سے بچے دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

سنتوں کی عملی مثالیں:

کتاب میں سنتوں کی عملی مثالیں دی گئی ہیں، جیسے "شیطان قیلولہ نہیں کرتا" اور "یادگار افطاری"، اور دیگر جو بچوں کے دل و دماغ میں ان سنتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

کتاب کا اسلوب و بیان:

مصنفہ حفصہ محمد فیصل صاحبہ نے کتاب میں انتہائی سادہ اور پیاری زبان استعمال کی ہے تاکہ بچے آسانی سے سنتوں کے مفہوم کو سمجھ سکیں اور ان پر عمل بھی کر سکیں۔ عنوانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مصنفہ نے روزمرہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بچوں کی سطح پر بیان کیا ہے۔

مصنفہ نے کتاب میں بچوں کے ذوق و شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے کہانی کی شکل میں سنتوں کو بیان کیا ہے۔ ہر عنوان کے پیچھے ایک منفرد سبق ہے، جو بچوں کو نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے روشناس کراتا ہے اور انہیں زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

فہرستِ عنوانات: 

کتاب کے عنوانات، جیسے "سنت ایکٹیویٹی" اور "سنت میں راحت"، وغیرہ بچوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

تسلسل اور ترتیب: 

ہر کہانی کو اس انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ بچے ایک ہی نشست میں اس کو مکمل کر سکیں اور اگلی کہانی کے لیے تجسس محسوس کریں۔

اسلامی تعلیمات کا فروغ:

 کتاب نہ صرف بچوں میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کا ذریعہ ہے بلکہ ایک خاندانی سرگرمی بھی بن سکتی ہے، جہاں والدین بھی بچوں کے ساتھ مل کر سنتوں پر عمل کر سکتے ہیں۔

نتیجہ:

"جنت کے راستے" ایک نہایت عمدہ کتاب ہے جو بچوں کو نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے محبت اور انہیں اپنانے کی رغبت دیتی ہے۔ اس کتاب کو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی پڑھنا چاہیے تاکہ وہ بھی نبی اکرم ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی میں شامل کر سکیں۔



اگر آپ کسی کتاب  کے لیے منفرد اور دل کو چھونے والا تبصرہ لکھوانا چاہتے ہیں، تو مجھ سے رابطہ کریں۔ مناسب معاوضے کے ساتھ خدمات دی جائیں گی۔ آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں!

آپ ہمارے ساتھ دیگر ویب سائٹس پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Facebook: Hafsa Sultan 

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *