انار کی منفرد خصوصیات اور فوائد

انار کی منفرد خصوصیات اور فوائد

انار، غذا بھی ،دوا بھی

انار، جو عربی میں "رمان" اور فارسی میں "انار" کہلاتا ہے، ایک قدیم اور مشہور پھل ہے جو دنیا بھر میں اپنے لذیذ ذائقے اور صحت کے بے شمار فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔

انار کا قرآن و حدیث میں ذکر

انار کا ذکر قرآن مجید میں "رُمَّان" کے نام سے دو مقامات پر آیا ہے۔

 سورہ الرحمن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 

 "فِیهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ"

ترجمہ: "ان دونوں (جنتوں) میں پھل ہیں اور کھجوریں اور انار۔" (سورۃ الرحمن: 68)

انار کے بارے میں  قرآن میں متعدد جگہ ذکر موجود ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 

"وَهُوَ الَّذِي أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا مِنْهُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا وَمِنَ النَّخْلِ مِن طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ وَجَنَّاتٍ مِّنْ أَعْنَابٍ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ" 

ترجمہ: "اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا، پھر ہم نے اس سے ہر چیز اگائی، پھر ہم نے اس سے سبزہ نکالا جس میں ہم اوپر تلے دانے رکھتے ہیں، اور کھجور کے درختوں میں سے ان کے گابھے ہیں جو زمین پر جھکے ہوئے ہیں، اور انگور کے باغ، اور زیتون اور انار (پیدا کیے)، جو بعض میں ایک جیسے اور بعض میں مختلف ہیں۔" (سورہ الانعام:99)

انار کا ذکر احادیث میںحضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"ہر انار کے اندر ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے" (مشکوٰة المصابیح)۔

ایک اور روایت کے مطابق، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"انار کھاؤ کیونکہ یہ معدے کو صاف کرتا ہے"۔

ان احادیث سے واضح ہوتا ہے کہ انار کو اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ جسمانی اور روحانی دونوں اعتبار سے مفید ہے۔

انار کی اقسام:

انار کی دنیا بھر میں مختلف اقسام پائی جاتی ہیں ،جیسے کے کاندھاری انار،ترکی انار،بھگوا انار،دارو انار،مسقطی انار وغیرہ جو مختلف ملکوں اور علاقوں میں پائے جاتے ۔ انار کی کاشت پاکستان میں زیادہ تر بلوچستان: کچھی، پشین، اور قلعہ عبداللہ میں انار کی کاشت زیادہ ہوتی ہے۔ پنجاب ،بہاولپور، ملتان، اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں میں انار کی کاشت کی جاتی ہے۔

روحانی فوائد:

دل کی صفائی: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

"ہر انار میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے، جو انسان کے دل کو شیطان کی شرارتوں سے پاک کرتا ہے۔" (مشکوٰة المصابیح

پاکیزگی اور برکت: انار کا استعمال برکت اور پاکیزگی کا سبب بنتا ہے۔ اس کی غذائیت اور برکت روحانی سکون فراہم کرتی ہے اور دل کو مطمئن رکھتی ہے۔ 

رزق میں برکت: 

روایت ہے کہ انار کو خالص نیت اور اللہ کا نام لے کر کھانے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔

حدیثِ نبوی اور انار کے طبی فوائد:

انار کو "جنت کا پھل" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ حدیث ہے:

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

 "ہر انار کے اندر ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے" (مشکوٰة المصابیح

 معارف القرآن میں مفتی شفیع عثمانی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے کہ یہ ایک ایسا پھل ہے جو دواء بھی ہے غذا بھی ہے. حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔ 

ایک اور روایت کے مطابق، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: 

"انار کھاؤ کیونکہ یہ معدے کو صاف کرتا ہے"۔

کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے، بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

 موٹاپے سے نجات :-

فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔ اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات: اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں:

انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے۔

 کینسر سے تحفظ:

انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنالیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے:

انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

امراض قلب اور فالج سے بچائے:

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ان احادیث سے واضح ہوتا ہے کہ انار کو اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ جسمانی اور روحانی دونوں اعتبار سے مفید ہے۔ گرمی کے موسم میں آسانی اور مناسب قیمت میں دستیاب اس پھل کا استعمال عادت بنالینا چاہئے۔ اس خوش ذائقہ جنتی پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لئے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔ انار ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی فوائد بھی رکھتا ہے، اور اس کا استعمال اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان کی زندگی میں برکت اور سکون کا باعث بنتا ہے۔


آپ بھی ہم سے ایسی معلوماتی تحاریر لکھوانا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں۔مناسب معاوضے کے ساتھ خدمات دی جائیں گی۔ آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں!

آپ ہمارے ساتھ دیگر ویب سائٹس پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Facebook: Hafsa Sultan

Comments

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *