دستاویزی فلم کہانی (جھیل سیف الملوک)-۳
معلوماتی کہانی
پریوں کی جھیل، جھیل سیف الملوک
بھائی! کیا آپ سننا چاہتے ہیں آج کی میری دستاویزی فلم (documentary) ۔
"کیوں نہیں گڑیا! سناؤ!"
آج کی معلومات ہیں خوبصورت جھیل کی آپ جانتے ہیں وہ جھیل کون سی ہے۔ عروہ نے سوال کیا۔
کون سی؟ احمر نے پوچھا
"پاکستان کی خوبصورت جھیل،جھیل سیف الملوک کی ،جو ایک شہزادے کے نام پر ہے۔" عروہ نے جوش سے معلومات احمر کو دیں۔
پیارے دوستو آج عروہ اور احمر کی دستاویزی فلم کی معلومات آپ کو بتاتے ہیں۔
جھیل سیف الملوک پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک خوبصورت جھیل ہے ۔یہ ناران میں واقع ہے۔
جھیل سیف الملوک کا مقام ناران سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ہے، اور یہ 3,224 میٹر (10,578 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
جھیل سیف الملوک کا پانی بہت شفاف اور نیلا ہوتا ہے۔ اس کی صفائی اور نیلا رنگ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پانی کی بڑی مقدار برف کی پگھلنے سے آتی ہے۔ سردیوں کے دوران جب برف جھیل میں پگھلتی ہے، پانی میں معدنیات اور گندگی کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پانی زیادہ شفاف اور ٹھنڈا رہتا ہے۔ گرمیوں میں بھی یہ پانی صاف اور ٹھنڈا رہتا ہے، مگر درجہ حرارت بڑھنے سے پانی میں تھوڑا سا دھندلاپن آ سکتا ہے۔
مقامی کہانیوں کے مطابق، یہ جھیل شہزادہ سیف الملوک اور پری بدر المک کا مقام ہے، اور اسے اپنی خوبصورتی کے لئے "پریوں کی جھیل" بھی کہا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں ایک پری "بدر المک" رہتی تھی اور شہزادے "سیف الملوک" کو پسند آ گئی تھی ۔شہزادے اور پری کی یہ خوبصورت کہانی کی وجہ سے اس جھیل کو "جھیل سیف الملوک" کہتے ہیں۔
ناران سے جھیل تک پہنچنے کے لئے زیادہ تر جیپ کی سواری اختیار کی جاتی ہے۔ یہ راستہ تقریباً 10 کلومیٹر لمبا ہے اور عام سڑک کی بجائے پہاڑی راستوں پر ہوتا ہے، جو کبھی کبھی مشکل ہو سکتا ہے۔
جیپ کا راستہ پتھریلا اور ہموار نہیں ہوتا، خاص طور پر برف باری یا بارش کے بعد۔ اس لئے موسم کے حساب سے سفر کی تیاری کریں اور مقامی لوگوں سے موجودہ سڑک کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
جھیل تک پہنچنے میں تقریباً 1.5 سے 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں، اور راستے کی خوبصورتی کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔
جھیل کو اس کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی بنا پر بہت شہرت حاصل ہے۔ جھیل کے اردگرد بلند پہاڑ اور برف پوش چوٹیوں کا منظر دلکش ہوتا ہے۔
کیسا لگا جھیل کا سفر؟ آپ بھی اس خوبصورت وادی میں جا کر اس کے حسن سے لطف اٹھائیں ۔
جھیل کے حسن کا خیال رکھیں اور اسے گندا نہ کریں ۔
اگر آپ بھی ہم سے اپنے علاقوں ،ملک کے کسی بھی سیاحتی مقامات دستاویزی فلم کہانی لکھوانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
آپ ہمارے ساتھ دیگر ویب سائٹس پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
Facebook: Hafsa Sultan
Comments
Post a Comment