دسترخوان

 دسترخوان 

دسترخوان کا تصور برصغیر پاک وہند کی ثقافت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخی طور پر دسترخوان کا آغاز قدیم فارسی تہذیب سے ہوا جہاں کھانے کے لیے ایک چادر یا کپڑا بچھایا جاتا تھا ۔یہ روایت آہستہ آہستہ اسلامی معاشرے اور پھر برصغیر تک وارد ہوئی ۔ دسترخوان ایک فارسی اور اردو زبان کا لفظ جو عمومی طور پر اس کپڑے یا چادر کو کہتے ہیں جو کھانے کے دوران زمین پر بچھایا جاتا ہے ۔دسترخوان کا استعمال اسلامی تہذیب میں ایک مقدس عمل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس پر بچھایا جانے والا کھانا اللّٰہ کی نعمت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔ دسترخوان صرف کھانے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا محرک بھی ہے۔ خاندان کے افراد ،دوست اور مہمان جب دسترخوان پر اکھٹے ہوتے ہیں تو یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے ،جہاں سب مل کر اپنی زندگیوں کے لمحوں کا اشتراک کرتے ہیں،بات چیت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"تمھارے کھانے میں برکت ہے جب تم جماعت کے ساتھ کھاتے ہو، اور جب تم دسترخوان پر بیٹھتے ہو،تو اس پر اللّٰہ کی برکت نازل ہوتی ہے ۔

وقت کے ساتھ ساتھ دسترخوان کی جگہ میز اور کرسیوں نے لے لی یہ تبدیلی خاص طور پر مغربی طرزِ زندگی کے اثرات کے باعث رونما ہوئی جب مغربی ثقافت کا اثرورسوخ بڑھا اور شہری زندگی میں تبدیلیاں آئیں تو لوگ زمین پر بیٹھنے کے بجائے میز اور کرسیوں پر کھانا کھانے لگے۔

دورِ جدید میں لوگوں کی زندگیاں بہت مصروف ہو گئی ہیں لوگ اپنے کام،تعلیم یا دیگر مصروفیات کے باعث خاندانی دسترخوان پر متجمع نہیں ہوسکتے 

فاسٹ فوڈ کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے بھی دسترخوان کی ثقافت میں کمی واقع ہوئی ۔

مغربی طرزِ زندگی ہماری ثقافت کو بگارنے میں پیش پیش ہے جس سے ہم دسترخوان کے ساتھ ساتھ مختلف دوسری روایات سے بھی دور ہوگئے ہیں۔

روزانہ کم از کم ایک وقت کا کھانا اپنے اہل و عیال کے ساتھ کھانا چاہیے اس سے دسترخوان کی ثقافت کو دوبارہ سے اپنایا جا سکتا ہے ۔کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے چاہیے تاکہ جراثیم سے بچا جا سکے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوگا وہ جلد علیل ہوں گے ۔

حضرت سلیمان فارسی سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کھانے کی برکت یہ ہے اس سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے چاہیے ۔

کھانے کے دوران موبائل فون ، ٹی وی وغیرہ کا استعمال مقفل کریں اور کھانے اور خاندان کے افراد پر توجہ دیں۔ ہفتے میں ایک دو بار خاندان کے افراد، دوست احباب کو کھانے پر مدعو کریں اس سے نہ صرف دسترخوان کی ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ باہمی تعلقات بھی مضبوط و مستحکم ہوں گے ۔

رب العالمین ہمیں مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دسترخوان میں برکت نازل فرمائے۔

(آمین یارب العالمین)

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *