بیٹھ کر پانی پینے کی برکتیں

 سنت کہانی:  "بیٹھ کر پانی پینے کی برکتیں"

محمد ایک نوجوان لڑکا تھا وہ ایک گاؤں میں اپنے اہل و عیال (والدہ والدہ، دادا، دادی ) کے ساتھ رہتا تھا وہ اپنے گھر کے تمام افراد سے بہت محبت کرتا تھا۔ محمد  کے دادا بہت نیک شخص تھے وہ  چاہتے تھے محمد بھی  نیک سیرت اور سنت رسول کا پیروکار بچہ بنے۔ محمد کوشش تو کرتا تھا لیکن اکثر بھول چوک ہو جاتی تھی اور پھر دادا جان اس کی اصلاح کرتے تھے تو وہ اس بات پر عمل کرتا تھا ۔ ایک دن محمد کھیل کود کے بعد شام میں  گھر واپس آیا تو گرمی  سے بے حال ہو رہا تھا ۔ اور آتے ساتھ فریج سے پانی کی بوتل نکالی گلاس میں پانی انڈیل کر وہیں کھڑے کھڑے پانی پینا شروع کر دیا۔ دادا جان جو نماز ادا کر کے کمرے سے باہر آرہے تھے انہوں نے محمد کو دیکھا اور اپنے پاس بلایا ۔ اور شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر اپنے پاس بٹھایا اور کہا ! محمد بیٹا میں نے دیکھا آپ کھڑے ہو کر پانی پی رہے تھے ۔محمد نے دادا جان کی طرف دیکھا اور کہا دادا جان کیا فرق پڑتا پانی کھڑے ہو کر پیو یا بیٹھ کر ؟ دادا جان نے کہا۔ بیٹا ! پانی ہمیشہ بیٹھ کر پینا چاہیے یہ سنت نبوی ہے ۔ نبی کریم بھی بیٹھ کر پانی پیتے تھے۔

" حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا :

 " تم میں سے کوئی کھڑے ہو کر پانی نہ پیئے ، اگر بھول جائے تو اسے چاہیے کہ قے  کر دے۔ (صحیح مسلم 2026)


محمد نے حیرانی سے پوچھا : لیکن دادا جان ہمیں تو اکثر چلتے پھرتے پانی پینے کی عادت ہو گئی ہے ۔ بیٹا یہ سنت نبوی کے خلاف ہے اور ہماری صحت کے لئے مُضر ہے۔ "دادا جان نے شفقت سے کہا۔" امی جان جو کمرے سے باہر آ رہی تھی وہ محمد کے پاس آئیں اور بولی : بیٹا ! دادا جان بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں کھڑے ہو کر پانی پینا ہماری صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ لیکن امی یہ صحت کے لئے کیسے مضر ہے ؟   محمد نے تجسس سے سوال کیا۔ بیٹھ کر پانی پینا سنت ہے اور جسم کے لئے مفید بھی ہے۔ امی نے نرم لہجے میں محمد کو سمجھایا۔ محمد حیران سا امی کو دیکھ رہا تھا۔ امی نے بتایا بیٹا ! بیٹھ کر پانی پینے سے جسم کو آرام ملتا ہے اور پانی بہتر طریقے سے ہضم ہوتا ہے۔ اور اس طرح پانی پینے کے دوران جسم میں ہوا بھی نہیں ہوتی۔ دادا جان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ! 


حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے نبیؐ نے فرمایا ۔

"بیٹھ کر پانی کو پیا کرو، کیونکہ یہ زیادہ برکت والا اور صحت کے لئے بہتر ہے۔"


دادا جان نے مزید بتایا کہ بیٹھ کر پانی پینے سے پینے سے پانی آہستہ آہستہ جسم میں جذب ہوتا ہے جس سے نظام ہضم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ محمد نے دادا اور امی کی باتیں غور سے سنی اور ان پر عمل کرنے کا عہد کیا ۔ محمد نے دادا اور امی سے کہا کہ وہ اب ہمیشہ پانی بیٹھ کر پیے گا اور دوسروں کو بھی اس سنت کا درس دے گا۔

سنت پر عمل کرنا ہمارے سے فائدہ مند پے ہمیں سنت نبوی پر عمل کرنا چاہیئے.

Comments

Post a Comment

Contact Form

Name

Email *

Message *