نیک دل خرگوش
نیک دل خرگوش
پیارے بچو! ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک خوبصورت جنگل تھا جہاں ہر طرف خوبصورت پہاڑ ،درخت اور سرسبز گھاس تھا ۔ وہیں جنگل میں خرگوشوں کا ایک خاندان رہتا تھا۔ اس خاندان میں ایک ننھا سا خرگوش تھا جس کا نام ننھی تھا۔ ننھی بہت چالاک، ہوشیار اور نیک دل خرگوش تھا۔ وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا تھا۔

ایک دن ننھی اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک اسے ایک چڑیا کی آواز سنائی دی جو مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ پہلے تو ننھی کو سمجھ نہیں آیا آواز کہاں سے آ رہی پھر ادھر ادھر دیکھنے کے بعد معلوم ہوا یہ آواز تو سامنے درخت کے پاس سے آ رہی تھی۔ننھی فوراً اس آواز کی طرف بھاگا۔ وہاں پہنچ کر اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹی سی چڑیا ایک درخت کی شاخ میں پھنس گئی تھی اور نیچے گرنے والی تھی۔ ننھی نے بغیر سوچے سمجھے اپنی مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ وہ درخت کے نیچے کھڑا ہو گیا اور اپنے نرم نرم پیروں سے چڑیا کو سہارا دینے لگا۔ جلد ہی چڑیا اپنی طاقت کو جمع کر کے اُڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ چڑیا نے ننھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا، "تم جیسے دوست بہت کم ملتے ہیں۔" اور اڑ گئی۔ اس واقعے کے بعد، جنگل کے سب جانور ننھی کی تعریف کرنے لگے۔ ننھی کو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کے نیک دل اور مددگار رویے نے سب کا دل جیت لیا ہے۔ پیارے بچو! ننھی خرگوش کی نیکی اور مدد کرنے کی عادت پورے جنگل میں مشہور ہو گئی۔ ننھی جب بھی جنگل میں جاتا، سب جانور اس کا استقبال کرتے اور اسے اپنے ساتھ کھیلنے کی دعوت دیتے۔ ننھی ہمیشہ خوش دلی سے سب کی مدد کرتا اور کبھی کسی کو تکلیف میں دیکھ کر آنکھیں بند نہیں کرتا تھا۔ اس کہانی سے ہمیں یہ پتا چلتا ہے کہ کہ دوسروں کی مدد کرنا سب سے بڑی نیکی ہے اور اس کا اجر ہمیشہ ملتا ہے ۔
Comments
Post a Comment