وقت کی پابندی

 مضمون نویسی: وقت کی پابندی 

وقت اللّٰہ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے جسے ضائع کرنے کا مطلب ہم اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو ضائع کر رہے ہیں وقت وہ انمول خزانے ہے جسے دوبارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے وقت کی قدردانی کرنے کے حوالے سے فرمایا:

 " والعصر ، ان الانسان لفی خسر"

( قسم ہے زمانے کی بے شک انسان خسارے میں ہے) 

اس آیت میں رب العالمین نے زمانے کی قسم کھا کر فرمایا جو وقت کی قدر نہیں کرتا وہ خسارے میں ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کے رستے پر گامزن ہونا چاہتے ہیں تو اپنے وقت کی قدر کریں۔  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا:

 "دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی لوگ قدر نہیں کرتے"

ایک صحت اور دوسری وقت (بخاری)

مولانا ابوالکلام کا قول ہے:

وقت کا بہترین استعمال کرنے والا کامیاب ہوتا ہے دنیا میں جو کام وقت کی پابندی کے ساتھ کیا جاتا ہے اس میں کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں .ایک طالب علم جو وقت کی پابندی کرتا ہے اپنے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھاتا ہے ایک مسلمان جو اپنی عبادات اور فرائض وقت پر انجام دیتا ہے اللّٰہ کی رضا حاصل کر لیتا ہے وقت کی پابندی کرنا سیکھیں گزرا وقت لوٹ کے نہیں اتا۔

Comments

Contact Form

Name

Email *

Message *